پی ٹی آئی کے منشور پر پوری طرح عمل ہو گا،ڈاکٹر سیمی بخاری

پی ٹی آئی کے منشور پر پوری طرح عمل ہو گا،ڈاکٹر سیمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اپنے منشور کے ایک ایک لفظ پر عمل کر یں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ وہ ثروت گوہر کی جانب سے رابعہ نور کے اعزاز میں دیئے جانیوالے ظہرانے سے خطاب کر رہی تھیں۔


جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنٹر ل پنجاب رانا اختر حسین‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن مقدسہ ایاز‘روزی رضوی‘آصفہ اقبال‘حر ا قر یشی‘نویرا رسول‘محمد یاسرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں ملک کو مہنگائی بے روزگاری اور کر پشن سمیت دیگر مسائل کو جڑوں سے ختم کریں گے۔


اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا بھی وعدہ پورا کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو حکومت کی پالیسوں کیساتھ کھڑی ہے کیونکہ عوام کو یقین ہے کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو ملک وقوم کیلئے کام کر رہے ہیں