وزیر اعظم بیروزگار نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

وزیر اعظم بیروزگار نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عادل حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کا انعقاد کرکے ملک کے طول و عرض میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم اقدام اٹھایا۔

اور انہیں خودمختار، خودکفیل، باروزگار بنانے کیلئے ایک انتہائی اہم اقدام کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری ملکی وقومی وسائل کو عوام الناس کی فلاح پر خرچ کرنے کی بجائے ذاتی جائیدادیں اور وسائل بنانے پر لگائے۔

جس سے عوام مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنستے گئے، مہنگائی، بے روزگاری، غربت سابق حکمرانوں کے دیئے ہوئے وہ تحفے ہیں جن کا خمیازہ آج تک پاکستان کے بائیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک میں انصاف کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، معاشی و معاشرتی حقوق کی برابر ی کا عزم لے کر آئی ہے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1