تجازوات کیخلاف کریک ڈاؤن دوکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط ہزاروں روپے جرمانہ

تجازوات کیخلاف کریک ڈاؤن دوکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط ہزاروں روپے جرمانہ

  



  

لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ عامر روڈ شادباغ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3500روپے جرمانہ عائدکیا۔ سمن آباد زون،داتا گنج بخش زون، عزیزبھٹی زون،شالامار زون، نشتر زون اسکواڈ، گلبرگ زون اسکواڈ نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 08ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 26500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ضلعی حکام نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1