حضورپاکﷺ کے موئے مبارک کی زیارت4فروری کو کرائی جائے گی
لاہور (پ ر) ملک کے معروف روحانی شخصیت شیخ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی زیرسرپرستی اورالکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام 4فروری بروز منگل ”لی گرینڈ شیلے ایونٹ کمپلیکس“ 14-A-1 مین پیکو روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک حضورﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی اور بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی خصوصی خطاب کرتے ہوئے دعا کرائیں گے تقریب میں خواتین کیلئے باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔