درودپاک کی کثرت سے لاعلاج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،مسعود صدیقی

درودپاک کی کثرت سے لاعلاج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،مسعود صدیقی

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل نبی آخرالزماں حضورنبی کریم ؐکی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ تمام لاعلاج امراض اور آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کیلئے یہ عمل بہت ہی مفید اور موثر ہے۔جس جگہ پر اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ پر درودوسلام پڑھا جائے بلاشبہ وہ جگہ مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آجاتی ہے۔

اور وہاں سے لاعلاج امراض اور آفات وبلیات کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1