انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا سعید عنایت لاہور پہنچ گئے
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران کراچی سے جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن اور دیگر علماء سے ملاقات کی اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیراہتمام ”اسلام کے آفاقی دعوتی ذمہ داریاں اور اہل الحاد کا حکمت و دانائی کے ساتھ تدارک“ کے عنوان پر علماء کی تین روزہ علمی و تعلیمی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کیا