نظم و ضبط کی خلاف ورزی، سوشل سیکیورٹی شاہدرہ کے ڈائریکٹرفارغ

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، سوشل سیکیورٹی شاہدرہ کے ڈائریکٹرفارغ

  



ضلعی افسران کے پناہ گاہوں اورسبزی منڈیوں کے دورے

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پناہ گاہوں اور سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ مارکیٹ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔

افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے اورنیلامی کے عمل میں ہرگز ہیرا پھیری قابل قبول نہ ہے۔افسران نے سبزی منڈیوں میں ملازمین کی حاضری، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1