آبادی میں بے پناہ اضافہ سب سے اہم مسئلہ ہے،ہاشم ڈو گر

آبادی میں بے پناہ اضافہ سب سے اہم مسئلہ ہے،ہاشم ڈو گر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل) ر(ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں آبادی میں بے پناہ اضافہ پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔خوش قسمتی سے موجودہ حکومت پاکستان بالخصوص حکومت پنجاب اس معاملے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ادارہ پلیڈیم کے زیر انتظام فیملی پلاننگ سے متعلقہ ڈیف پاک،پی ایس ایس ڈی (DAFPAK-PSSD) پراجیکٹ کی تعارف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس منصوبے کا آغاز یوکے ایڈ اور پنجاب حکومت کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ سروسز کو صوبے بھر کی عوام تک بآسانی پہنچانا اور بہتر بنانا ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے مسئلے پر محکمہ صحت کے تعاون کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں فیڈرل ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

اور بہت جلد پروونشل ٹاسک فورس کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شرماتے شرماتے آج اس نہج پر پہنچے ہیں اب ہمیں اس معاملے پر بات کرکے اس کا حل نکالنا ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اگر آج بھی فیملی پلاننگ سروسز اور مانع حمل کے طریقوں کو عام نا کیا گیا تو پاپولیشن ہماری ترقی کو کھا جائے گی۔ تعارف تقریب میں ڈاکٹرز، فیملی ہیلتھ پریکٹیشنرز اور مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1