بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،انصر مجید

بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،انصر مجید

  



لاہور(پ ر) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے بھارت میں مسلم مخالف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مظاہرین کی ہلاکت کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں اتنی معصوم جانیں لینے کے باوجود بھی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہا۔ بھارتی حکومت نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر امن پر بہت بڑا سوالیہ نشان چھوڑ دیاہے۔آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے کہاکہ پاکستان بھارتی یکطرفہ قانون اور نفرت انگیز رویے کی شدیدمخالفت کرتاہے۔ پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ پاکستانی قوم معصوم کشمیریوں پر ظلم ختم ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی عالمی برادری کے سامنے کشمیر کا مسئلہ رکھا۔

نریندرمودی سے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ دوٹوک مؤقف اختیار کیاگیا۔ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے ذریعے کبھی بھی آواز حق بلندہونے سے روک نہیں پائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1