ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کی قرض کی منظوری د یدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کی قرض کی منظوری د ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرض بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا کے لیے ہے۔

قرض / منظوری

مزید : صفحہ اول