کامیاب جوان پروگرام، یو اے ای کا پاکستان کو 200ملین ڈالر دینے کا اعلان

        کامیاب جوان پروگرام، یو اے ای کا پاکستان کو 200ملین ڈالر دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستان کو دو سو ملین ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پا کستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے پاکستان کیساتھ ملکر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے۔ جمعر ا ت کو یہاں اسلام آباد میں یو اے ای سفیر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستا ن کو دو سو ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ رقم کا وعدہ ابو ظہبی کے کراؤن پرنس محمد بن زید النہیان کی جانب سے حالیہ دورہ کے دوران کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران یو اے ای سفیرنے کہاپاکستانی نوجوانوں کیلئے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔یو اے ای نے پاکستان کیساتھ یو تھ ایکسچینج پروگرم شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ پاکستانی نوجوانوں کا وفد متحدہ عرب امارات بھیجنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ان کو انٹرپنور شپ سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مہارت سکھائی جائیگی،ساتھ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020 میں بھی شراکت دار بنانے کی پیشکش بھی کر دی۔ دبئی ایکسپو میں پاکستانی نوجوانوں کو خصوصی پویلین دئیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام میں یو اے ای کے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوان طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، نوجوانوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، نوجوان آنیوالے سالوں میں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔
یو اے ای اعلان

مزید :

صفحہ اول -