سرکاری افسروں کی قلت، پنجاب آب پانی کمپنی نے واساحکا م کی خدمات حاصل کر لیں

  سرکاری افسروں کی قلت، پنجاب آب پانی کمپنی نے واساحکا م کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاویداقبال)پنجاب میں سرکاری افسروں کی قلت ہوگئی،پنجاب آب پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زاہد عزیز سید نے واسا کے6افسروں کی خدمات حاصل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا نے پنجاب آپ پانی کمپنی کے پہلے چیف ایگزیکٹو بنتے ہی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اپنے ماتحت ادارے واساسے 6افسروں ایگزیکٹو انجینئر زوہیب بٹ ایگزیکٹو ہشام وسیر، سید مصطفی مظہر،انس الرحمن، مسز تاجور سعید اور اسد علی کی خدمات حاصل کیں۔ اس حوالے سے پنجاب آب پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زاہد عزیز سید نے کہا کہ نئی کمپنی میں بھرتی تک واسا کے افسروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔
سرکاری افسروں کی قلت

مزید :

صفحہ اول -