کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا

کورونا وائرس کا خدشہ، اٹلی نے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ کو روک لیا

  



روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی جانے والے 7 ہزار مسافروں پر مشتمل کروز شپ (سیاحتی بحری جہاز) کو ایک چینی خاتون مسافر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر روک لیا گیا۔اطالوی بحری جہاز کو روم سے 35 میل دور چیویتا ویکیا کی بندرگاہ پر روکا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون مسافر کو ہلکا بخار اور سانس لینے میں دشواری ہوئی جس کی وجہ سے ان میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چین کے شہر مکاؤ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے شوہر کو ڈاکٹروں کی نگہداشت میں علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز وائرس کی تشخیص کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔بحری جہاز میں 7 ہزار افراد موجود ہیں جس میں 6 ہزار مسافر جبکہ ایک ہزار جہاز کا عملہ شامل ہے۔مسافروں میں سے کسی کو جہاز سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ باہر سے بھی کوئی جہاز کے اندر نہیں گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بحری جہاز میں اس وقت 750 چینی سیاح موجود ہیں جن میں سے تقریباً 350 اٹلی کی بندرگاہ ساوونا سے سوار ہوئے تھے جب کہ خاتون اور اس کا شوہر بھی اسی جگہ سے جہاز میں سوار ہوئے۔

کروز شپ

مزید : صفحہ اول