ملک میں موجود تمام تر پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ترجمان چینی سفارتخانہ

ملک میں موجود تمام تر پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،ترجمان چینی ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کروناوائرس کے خلاف چین کی جیت پر اعتماد پر پاکستانی بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین میں موجود تمام تر پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،چین میں پاکستانیوں کی بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کروناوائرس کے خلاف چین کی جیت پر اعتماد پر پاکستانی بیان قابل تعریف ہے، ہم چین میں موجود تمام تر پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،چین میں پاکستانیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سفارتخانہ

مزید : صفحہ اول