ترکی نے پاکستان کو دوطرفہ شہریت کیلئے باہمی معاہدے کی پیشکش کر دی

        ترکی نے پاکستان کو دوطرفہ شہریت کیلئے باہمی معاہدے کی پیشکش کر دی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک سفیر کی جانب سے دوطرفہ شہریت کیلئے باہمی معاہدے کی پیشکش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے دو ملکی شہریت کے لئے دونوں ملکوں کے بیچ معاہدے کی پیشکش کی۔ترک سفیر نے دوطرفہ بردارانہ تعلقات کو بھی سراہا۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ شہریت معاہدے سے دونوں ممالک کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر غور ہے۔ معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر غور ہے۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

پیشکش،شہریت

مزید : صفحہ اول