آئی جی سند ھ کی تبدیلی کا معاملہ، وفاق اور صوبے میں ڈیڈ لاک برقرار

آئی جی سند ھ کی تبدیلی کا معاملہ، وفاق اور صوبے میں ڈیڈ لاک برقرار

  



کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اب یہ شرط عائد کردی گئی ہے کہ جب تک صوبائی حکومت صوبے کے نئے پولیس چیف کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر سندھ سے مذاکرات نہیں کرے گی اس وقت تک ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ اب اس کی جانب سے نئے آئی جی کے لیے کوئی نیا نام نہیں بھیجاجائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں حکومتوں کے درمیان آئی جی سندھ کے معاملے پر خلیج کم کرانے کیلئے کچھ سیاسی شخصیات متحرک ہوگئی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی نئے نام پر اتفاق رائے کرلیا جائے۔اس حوالے سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

ڈیڈ لاک برقرار

مزید : صفحہ اول