نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار (آج) جمعہ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، اس سے پہلے میجر جنرل آصف غفور اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 15جنوری کو بابر افتخار کو آئی ایس پی آر کا ڈی جی لگانے کے احکامات جاری کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے پہلے میجر جنرل بابر افتخار ملتان میں ایک ڈویژن کی کمان کر رہے تھے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار

مزید : صفحہ اول