وزیراعظم کفالت پروگرام کا آج افتتاح کریں گے

وزیراعظم کفالت پروگرام کا آج افتتاح کریں گے

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا (آج)افتتاح کریں گے،ملک بھر میں تیسرے مرحلہ میں کل 70 لاکھ خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق پہلے مرحلہ میں 70 اضلاع میں 10 لاکھ خاندانوں کے اندراج کے ساتھ غریبوں کے اس پروگرام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔2 ہزار روپے ماہانہ نقد رقم، 75 ہزار روپے بلاسود قرضہ اور مرحلہ وار دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحق خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خاندانوں کو فروری، مارچ 2020ء سے کفالت اعزازیہ ملنا شروع ہو جائیگا جبکہ دیگر مستحقین کا ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے اندراج کیا جائیگا،

افتتاح

مزید : صفحہ اول