جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس پاکستان بھجوا دیں

      جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس پاکستان بھجوا دیں

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دیں۔قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویڑن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان نے بتایا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کٹس جمعے کی صبح موصول ہوگی جس کے بعد کم از کم ایک ہزار مشتبہ نمونوں کی تشخیص کے قابل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کے علاوہ امریکا کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز حکومت پاکستان کو مہیا کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ سے ان پرائمرز یا کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بھی بتایا ہے کہ چین، جاپان، امریکا اور جرمنی بھی پاکستان کو کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آلات اور رہنمائی فراہم کرنے پر تیار ہیں۔

جاپان

مزید : صفحہ اول