کرونا وائرس سے متعلق کابینہ کی 8رکنی قائم

  کرونا وائرس سے متعلق کابینہ کی 8رکنی قائم

  



لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق کابینہ کی 8رکنی قائم کردی۔قائم کی گئی کمیٹی کی صدارت وزیر صحت یاسمین راشد کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق پنجاب کابینہ کی 8رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں 8رکنی کابینہ کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور ہسپتالوں کی نگرانی کرے گی۔ حکومت نے 8رکنی کابینہ کمیٹی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت

مزید : صفحہ اول