آئی جی کی تعیناتی پر گورنر سے دوبارہ مشاورت نہیں ہوگی، سعید غنی

  آئی جی کی تعیناتی پر گورنر سے دوبارہ مشاورت نہیں ہوگی، سعید غنی

  



کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی کی تعیناتی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے دوبارہ مشاورت نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک ہو رہا ہے، دیگر صوبوں میں آئی جیز کی تبدیلی فوری ہوئی، کسی دوسرے صوبے میں اپوزیشن سے پوچھ کر آئی جی نہیں لگایا گیا، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق 23 دسمبر کو وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم ملاقات میں اتفاق ہوا تھا، وزیر اعظم حالیہ دورے میں نئے آئی جی کے نام پر متفق تھے، 2 بار 2 ناموں پر اتفاق کے بعد بھی وفاقی حکومت آئی جی تبدیل کرنا نہیں چاہتی، سندھ کا معاملہ کابینہ میں لے جایا گیا، وفاقی کابینہ میں معاملے کو گھمبیر بنا دیا گیا ہے۔ اب سندھ حکومت کوئی نیا نام بھیجنے کے موڈ میں نہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ اول