احسن اقبال نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

احسن اقبال نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوعاکرلیا۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔ن لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان پر مالیاتی کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل ہونے کے باعث سیاسی انتقام کے طور پر گرفتار کیا گیا۔درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول