وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو (آج) جمعہ کو ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان برطرف کیے گئے صوبائی وزراء سے متعلق اب اپنا نکتہ نظر وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے اس کے علاوہ دونوں سابق وزراء سمیت دیگر صوبائی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہورہی ہے جب وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز برطرف کیے گئے صوبائی وزراء شہرام خان اور عاطف خان نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں سابق وزراء نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور وزیراعلیٰ محمود خان سے اختلافات کے بارے میں اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا تھا اور کابینہ میں واپسی کا عندیہ بھی دیا تھا۔جس کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ملاقات کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول