فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

  فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کیلئے دائر درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

فریال تالپور/درخواست

مزید : صفحہ اول