لال سہانرا پارک کی ابتر صورتحال درختوں کی کٹائی نایاب جانوروں سے متعلق رپورٹ طلب

لال سہانرا پارک کی ابتر صورتحال درختوں کی کٹائی نایاب جانوروں سے متعلق ...

  



لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے لال سہانرا پارک کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پارک میں درختوں کی کٹائی اور نایاب جانوروں سے متعلق رپورٹ 6 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔چیف جسٹس نے سموگ کیس کی سماعت کے دوران نوٹس لیاہے، درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں انکشاف کیا گیا کہ لال سہانرا پارک میں کالے نایاب ہرن اور شیر غائب ہو چکے ہیں، درخواست گزارکا مزید موقف ہے کہ شیر کو غیر قانونی طور پر لاہور چڑیا گھر منتقل کیا گیا، کالے ہرن سمیت دیگر اقسام کے ہرنوں کی تعداد پارک میں کم ہوچکی ہے، پارک میں موجود زیادہ تر ہرن چوری کر لئے گئے، جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

لال سہانرا

مزید : صفحہ آخر