واٹر کمیشن کی رپورٹ اور سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات کی سفارشات عدالت میں پیش

واٹر کمیشن کی رپورٹ اور سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات کی سفارشات عدالت ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں پانی کے تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے معاملے پر واٹر کمیشن کی رپورٹ اور سموگ کے تدارک کے لئے محکمہ ماحولیات کی سفارشات عدالت میں پیش کردیں،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات اورسی ٹی اولاہورسمیت دیگر متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیاہے۔ مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب حکومت پولی تھین بیگز پر پابندی کے لئے قانون سازی نہیں کر رہی، جس پر عدالت نے متفرق درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارشات

مزید : صفحہ آخر