کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے انڈسٹری کے بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے خلاف دائردرخواستوں پرفریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے 3 فروری کو طلب کر لیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے اپٹما سمیت مختلف صنعتی کارخانوں کی دائر درخواستوں پر سماعت کی،درخواستوں میں نیپرا، واپڈا، لیسکو، فیسکو ودیگر ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو فریق بنایا گیا،درخواستوں میں نیپرا کی جانب سے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ نیپرا نے حکومتی منظوری کے بغیر سرچارج عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سرچارج عائد کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ بجلی بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
کوارٹر ٹیرف ا