توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کمرشل پائلٹ عبد اللہ تسلیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت نے اس کے لائسنس کی تجدید کی درخواست دادرسی کے لئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی تھی،عدالت کے حکم کے باوجود لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی،عدالت کے 6 دسمبر 2019ء کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرہ میں آتاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -