ڈائریکٹر جنرل ریسکیوکی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر حکام سے 18 فروری کو جواب طلب

ڈائریکٹر جنرل ریسکیوکی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر حکام سے 18 فروری کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرچیف سیکرٹری اور دیگر حکام سے 18 فروری کو جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد رضا کے وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے 71 روز بعد توسیع دی گئی،محکمہ کایہ اقدام آئین، قانون اور محکمانہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے انکوائری کا حکم نامہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا،درخواست گزار نے استدعاکی کہ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کوکالعدم قرار دیا جائے۔
ریسکیو

مزید :

صفحہ آخر -