42 سال پرانے جائیداد تنازع کیس کا فیصلہ محفوظ

      42 سال پرانے جائیداد تنازع کیس کا فیصلہ محفوظ

  



لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ نے 42 سال پرانا جائیداد تنازع کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،گزشتہ روزسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس ملک منظورکی سربراہی میں قائم فل بنچ نے عبدالعزیز کی درخواست پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ بڑے بھائی عبدالرشید کو پراپرٹی کی تزئین و آرائش کیلئے مختار نامہ دیا گیا تھا،اس نے جائیداد فروخت کر دی۔ جائیداد منتقلی کا اختیار ڈپٹی سیٹلمنٹ کمشنر کو نہیں بلکہ یہ اختیار مجاز آفیسر کے پاس تھا، جائیداد کی غیر قانونی تقسیم کو کالعدم کیا جائے، فاضل بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر