میگا منی لانڈرنگ کیس، عبد الغنی مجید کی ریفرنسز سے بریت کی درخواست، نیب کی مخالفت

  میگا منی لانڈرنگ کیس، عبد الغنی مجید کی ریفرنسز سے بریت کی درخواست، نیب کی ...

  



اسلام آباد (این این آئی) نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم عبد الغنی مجید کی ریفرنسز سے بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ جمعرات کو نیب نے تحریری جواب احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کروادیا۔عبدالغنی مجید نے نیب آرڈیننس کے تحت اپنے خلاف ریفر نسز میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب نے کہاکہ عبد الغنی مجید اومنی گروپ کے بینیفشری اور جعلی اکاونٹس کیس کا اہم ملزم ہے، نیب جعلی اکاونٹس کے مختلف کیسز میں عبد الغنی مجید سے تحقیقات کر رہا ہے۔عبدالغنی مجید سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا انتہائی قر یبی ساتھی ہے، احتساب عدالت عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست مسترد کرے۔

نیب مخالفت

مزید : صفحہ آخر