کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

  



ایبٹ آباد (آئی این پی)ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے سوئے ہوئے 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو ئے تھے اور آپس میں دوست تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گیس لیکیج

مزید : صفحہ آخر