سندھ میں آٹا بحران، تحقیقاتی کمیٹی 6 فروری کو رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی

سندھ میں آٹا بحران، تحقیقاتی کمیٹی 6 فروری کو رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی

  



کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ میں آٹا بحران کی وجوہات جاننے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیایہ کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں سندھ حکومت کے حکام سے ملاقات صوبے میں آٹا اور گندم کے بحران کی وجوہ جاننے کی کوشش کی جائے گی، کمیٹی گندم کی اسمگلنگ، فلور ملز کے کوٹے اور آٹے کی قیمتوں کا بھی جائزہ لے گی، تحقیقاتی کمیٹی 6 فروری کو اپنی تیار کردہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔خیال رہے کہ سندھ میں آٹے کے بحران کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے افسران شامل ہیں۔

آٹا بحران

ٓ

مزید : صفحہ آخر