پاکستان اور کینیا کے مابین سفارت کاروں کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

      پاکستان اور کینیا کے مابین سفارت کاروں کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت پر ...

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور کینیا کی وزارت خارجہ کے مابین سفارت کاروں کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔مفاہمتی یادداشت (MOU) دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز سے متعلقہ ہیاس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور کینیا کی طرف سے کینیا کی وزیر خارجہ ایمبیسڈر ریشیلیا اومامو نے دستخط کئے اس مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں پاکستان اور کینیا کے سفارتکاروں کو جدید عملی تربیت کے حوالے سے، ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گاقبل ازیں بھی افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے بہت سے سفارتکار پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے عملی تربیت حاصل کر چکے ہیں دونوں وزرائے خارجہ نے اس مفاہمتی یادداشت کو پاکستان اور کینیا کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔

دستخط

مزید : صفحہ آخر