الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

  الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگٓ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے فعال ہوتے ہی ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز کی حدود میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔نئی مردم شماری اور سینسز ایریاز کی بنیاد پر کنٹونمنٹس حلقوں کا تعین ہوگا، 3 فروری سے کنٹونمنٹس بورڈز میں حلقہ بندیوں کا آغاز ہوگا، 10 سے 17 فروری تک کنٹونمنٹس بورڈز کی ابتدائی حلقہ بندیاں کی جائینگی، 27 مارچ کو ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز کی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، نئی حلقہ بندیوں کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا۔

حلقہ بندیاں

مزید : صفحہ آخر