شناختی کارڈ کے بغیرٹرین کی ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد

شناختی کارڈ کے بغیرٹرین کی ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد

  



کراچی(این این آئی)محکمہ ریلویز نے بغیر شناختی کارڈ کے ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ یاڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جا سکے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق سانحہ تیز گام کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے اقدامات جاری ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریلوے حکام نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جائیں گی۔ترجمان محکمہ ریلویز نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسٹیشنز کی انتطامیہ اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

ٹرین ٹکٹ

مزید : صفحہ آخر