پلاننگ کمیشن نے 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور کرلئے

پلاننگ کمیشن نے 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور کرلئے

  



اسلام آباد (این این آئی) پلاننگ کمیشن نے 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور کرتے ہوئے 30.86 ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور، جبکہ 30.86 ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور تعلیم سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں 220 کے وی ہری پور سب اسٹیشن کی تعمیر کے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کر لیا۔ توانائی کا ہی دوسرا منصوبہ تھر میں 330 میگاواٹ صدیق سنز انرجی کول فائر پاور پلانٹ سے بجلی کے انخلاء کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

منصوبے

مزید : صفحہ آخر