کروناوائرس کی صورتحال کودن رات مانیٹرکیاجارہا ہے،زلفی بخاری

کروناوائرس کی صورتحال کودن رات مانیٹرکیاجارہا ہے،زلفی بخاری

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی پاکستانی طالبعلم کوچین سے نہیں نکالا گیا چین میں موجود تمام پاکستانیوں سے رابطہ ہے، پاکستانی طالبعلم گھبرائے ہوئے ہیں، پریشان ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق چین میں کروناوائرس کی صورتحال کودن رات مانیٹرکیاجارہا ہے، کروناوائرس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبعلم گھبرائے ہوئے ہیں،پریشان ہیں،ایک ہزار فون کالزموصول ہوئی ہیں، طالب علموں کو مفت کھانے کی فراہمی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔صرف پاکستانیوں نہیں بلکہ چین کے بارے میں بھی سوچناہے، چین کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ وہ خطرناک وائرس کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔یاد رہے چین میں زیر تعلیم 4پاکستانی طلبہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد چین میں مقیم طلبہ کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں، والدین نے حکومت سے بچوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ آخر