وزیراعظم اعتراف کریں اصل مسئلہ نااہل وزراء نہیں وہ خود ہیں، چانڈیو

      وزیراعظم اعتراف کریں اصل مسئلہ نااہل وزراء نہیں وہ خود ہیں، چانڈیو

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعتراف کریں کے اصل مسئلہ نااہل وزراء نہیں وہ خود ہیں، خان صاحب اعتراف کریں کہ وہ بغیر کسی ویژن، پروگرام اور منصوبہ بندی کے حکومت میں آئے،خان صاحب اپنے متعلق اعتراف اور فیصلہ کریں تو قوم کو نجات ملے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خاتمے سیعوام کو نجات ملے گی، وزراء کے متعلق اعتراف کے بعد اب وزیراعظم کو اپنے متعلق بھی اعتراف کرنا ہوگا،وزرا تو غلط بیانی کرتے ہوں گے، وزیراعظم اپنے متعلق تو حقائق قوم کو بتائیں خاں صاحب کو صرف اقتدار کا شوق تھا،خان صاحب تمام مسائل آپ کہ وجہ سے ہیں، وزیراعظم صاحب آپ پوری کابینہ بھی ہٹا دیں تب بھی مسائل حل نہیں ہوں گے، خان صاحب اپنے متعلق اعتراف اور فیصلہ کریں تو قوم کو نجات ملے۔ چانڈیو

مزید : صفحہ آخر