بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 2 سالہ بچی کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 2 سالہ بچی کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 2 سالہ بچی بسمہ بی بی کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ہے۔اس سرجری کو مشہور کارڈیک سرجن لیفٹینٹ کرنل (ر)ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر مبین احمد، میجر جنرل ڈاکٹر افتخار اور ان کی ٹیم نے ساتھ مل کر سر انجام دیا۔بچی کے دل میں سوراخ تھا جس کو اوپن ہارٹ سرجری کے بند کر دیا گیا ہے۔اللہ کے فضل سے بچی کے بر وقت علاج سے وہ اب ٹھیک ہے اور کچھ ہی دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائے گی۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں امراضِ جگر کے شعبہ جدید ترین سہولیات سے آرستہ ہے جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور ماہرین موجود ہیں۔بچوں میں جگر کی پیوند کاری ڈاکٹر خالد شریف اشرف اور پروفیسر ہما ارشد چیمہ انجام دے رہے ہیں جبکہ بڑوں میں ڈاکٹر فیصل حنیف اور ڈاکٹر افضل بھٹی جیسے نامور ڈاکٹرز شامل ہیں جو اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہیں۔بحریہ ا نٹر نیشنل ہسپتال ایک بین الاقوامی معیار کا ہسپتال ہے جہاں ہارٹ سرجریز، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں اب تک 50 جگر اور 150سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔ یہاں نہ صرف پاکستان سے مریض آرہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

اوپن ہارٹ سرجری

مزید : صفحہ آخر