سرکاری حج سکیم کا پیکیج ساڑھے 5لاکھ رکھنے کی تجویز، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کریگی

      سرکاری حج سکیم کا پیکیج ساڑھے 5لاکھ رکھنے کی تجویز، حتمی فیصلہ وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور حج کرایہ اور سرکاری حج سکیم کا پیکیج فائنل کرنے میں ناکام، حج پالیسی2020ء کا مسعودہ تیار،ساڑھے5لاکھ کا پیکیج دینے کی تجویز،وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی،4 فروری کو وفاقی کابینہ کے سامنے حج پالیسی2020ء منظوری کیلئے پیش کیے جانے کا امکان، حج پالیسی فائنل ہے،وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کابینہ کو نہیں پیش کی گئی،ذرائع کی گفتگو،کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز حج کرایہ کم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز اور ریال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے حج مہنگا کرنا مجبوری بن گیا ہے،رہی سہی کسر ائیر لائنز نے پوری کر دی ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے سارے اخراجات کی تفصیل وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ دی جائے گی،وزیر اعظم کابینہ کے مشورے سے جہاں کمی ہوسکتی ہے کریں گے،اس سال سرکاری حج پیکیج اور حج کرایہ بھی وفاقی کابینہ ہی طے کرے گی،یاد رہے حج ایک لاکھ 15ہزار روپے مہنگا کرنے کی وجہ سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سٹینڈنگ کمیٹی اور قائمہ کمیٹی بھی ساڑھے 5لاکھ کے پیکیج کو مسترد کر چکی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے اجلاس میں نہ آنے کی وجہ سے بھی ناراض ہیں،سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے اجلاس ختم کرنے کی بجائے ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو حاضر ہونے کی ہدایت کی ہوئی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ 28جنوری کو حج پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش ہو سکتی تھی،وفاقی وزیر کے پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا اب بھی 4فروری کو حج پالیسی 2020ء کا اعلان اور منظوری وفاقی وزیر کی واپسی سے مشروط ہے۔
سرکاری حج پیکیج

مزید :

صفحہ آخر -