کروناوائرس، پنجاب میں وسیع پیمانے پر آگاہی وانسداد ی مہم چلانے کا فیصلہ

کروناوائرس، پنجاب میں وسیع پیمانے پر آگاہی وانسداد ی مہم چلانے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کروناوائرس کے حوالہ سے خصوصی کمیٹی کاپہلااجلاس منعقد ہوا۔ ا جلاس میں صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹر اخترملک، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجو کیشن برسٹرنبیل احمداعوان، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکرٹری سی ایم آفس رفاقت علی، ڈاکٹرخالدمحمود، عالمی ادارہ صحت پنجاب کے انچارج ڈا کٹر جمشیداحمد، ڈا کٹراحمدشفیق، سارہ رشیدودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران کروناوائرس سے بچاوکیلئے اٹھائے گئے اقد ا مات کاجائزہ لیا۔ دو نو ں سیکرٹریزصحت اورمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیرکوکروناوائرس سے بچاوکیلئے اقدامات کے بارے میں تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کروناوا ئر س کے بارے میں پنجاب بھر میں وسیع پیمانے پرآگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ تمام اضلاع کے سی ای اوزفورامتعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایسز کااجلاس طلب کرکے کرونا وائر س کے بارے میں آگاہی د یں۔ ڈاکٹرزسرکاری ہسپتالوں میں آنے مریضوں کوکروناوائرس سے متعلق آگاہی دیں۔ پنجاب میں مختلف تجارتی منصوبہ جات پرخدمات سر انجام د ینے والے چینی باشندوں کی سکریننگ کروائی جائے۔ محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سمیت تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں کروناوا ئرس سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ، سول ایوی ایشن اورریسکیوکے حکام بھی شرکت کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے نرسوں کے استعمال کیلئے حفا ظتی سامان مہیاکیاجائے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرکروناوائرس کے بچاو کیلئے خصوصی کمیٹی کاپہلااجلاس طلب کیاگیا۔ حکومت کروناوائرس سے بچاوکیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے گی۔ بعدازاں مقامی ہوٹل میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق منعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات اورسٹیک ہولڈرزکومل کرکام کرناہوگا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزخاندانی منصوبہ بندی کیلئے اہم کرداراداکررہی ہیں۔ بنگلہ دیش میں خاندانی منصوبہ بندی میں علماء نے بہترین کرداراداکیا۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلانے چاہئیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ کروائی جائے گی، ہمیں زیادہ آبادی والے علاقہ جات میں مہم کوکامیاب بناناہے۔ لوگوں میں شعورپیداکرناانتہائی اہم ہے۔بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں کی

صحت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

کرونا آگاہی فیصلہ

مزید : صفحہ آخر