قطار نہ انتظار،پاسپورٹ بنانے کیلئے آن لائن بکنگ، پریمیئر سروس شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پریمئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریڈایبل پاسپورٹ کی آن لائن بکنگ کرائی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے لئے انتظار کرنا پڑے گا نہ قطار میں کھڑا ہونا پڑے گابلکہ پاسپورٹ کی پریمئیر سروس کے تحت آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی وقت دیا جائے گاجس وقت کی بکنگ ہو گی۔پاسپورٹ بنانے والے کو اس وقت پر پہنچنا لازمی ہو گا۔اگر کسی وجہ سے کچھ تاخیر یو یا منسوخ کرانا ہوتو فوری آن لائن پریمئیر کو آگاہ کرنا پڑے گا۔پریمیئر سروس کے تحت 10 سے 15 منٹ میں اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔پریمیئر سروس کے عوض محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیس کے علاوہ 1500 روپے اضافی سروس چارجز کے طور پر وصول کرے گا۔پریمیئر سروس لاہور،کراچی،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلد ہی شروع کیا جائے گا۔لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جب کہ باقی شہریوں میں بھی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ ڈائریکٹریٹ پاسپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
پاسپورٹ،قطار ختم