سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان، انڈیکس میں 4.80پوائنٹس کا اضافہ، سونا 300روپے تولہ مہنگا، ڈالر 10پیسے سستا

سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان، انڈیکس میں 4.80پوائنٹس کا اضافہ، سونا ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدملا جلا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈ یکس 4.80پوائنٹس کے اضافہ سے 41903.50 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، 55.30فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن مہنگے شیئرز کی فروخت زیادہ ہونے کے با عث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب19کروڑ رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 17.70فی صدکم رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ136میں کمی اور20میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باجود نسبتاً مہنگے شیئرز کی فروخت کا رجحان زیادہ ہونے کے باعث کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 3ار ب19کروڑروپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر78کھرب 68ارب3کروڑ75لاکھ روپے ہوگیا۔ جمعر ا ت کو16کروڑ22لاکھ37ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت 3کروڑ48لاکھ99ہزار شیئرزکم تھا۔ادھرعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس قیمت میں 9ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگا ہوکر پھر 91500 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1580ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے91500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 256روپے کے اضافے سے78446روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔دوسری طرف انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کم ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔دیگر کرنسیوں میں یورو،سعودی ریال اور یو اے ای دہم کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ اور چینی یو آن میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے گھٹ کر154.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے اور قیمت فروخت154.80روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید15پیسے کے اضافے سے169.60روپے سے بڑھ کر169.75روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے بڑھ کر171.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.50روپے سے بڑھ کر200.75روپے اورقیمت فروخت202.30روپے سے گھٹ کر202.25روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر41.05روپے اور قیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ جکر41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10روپے سے گھٹ کر42.05روپے اور قیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.35روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید22.30روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت 23.20روپے سے بڑھ کر23.30روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر