چکوال، چکری، گوجر خان، تلہ گنگ اور دیگر علاقوں میں بجلی جزوی طور پر آج بندے رہے گی، این ٹی ڈی سی

  چکوال، چکری، گوجر خان، تلہ گنگ اور دیگر علاقوں میں بجلی جزوی طور پر آج بندے ...

  



لاہور(آئی این پی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500کے وی گرڈ اسٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کے کام کے باعث(آج) جمعہ 31جنوری2020کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ اسٹیشن اور66کے وی گرڈ اسٹیشن اور11کے وی کے فیڈر ضرورت پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ جن گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ان میں چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشان، پنؤال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چواسیدن شاہ، نورپورسیٹھی، بھگوال، جنڈ،لکڑمار اور ٹمن سے منسلک گیارہ کے وی فیڈر کے صارفین اور بیسٹ وے سیمنٹ، پاکستان سیمنٹ، ڈی جی خان سمینٹ اور ڈنڈوت سیمنٹ انڈسٹریز کو بجلی کی جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 132کے وی بس بار کی سالانہ مینٹیننس سے 500کے وی گرڈ سٹیشن روات میں بس بار کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور موسم گرما میں کسی بھی متوقع اوورلوڈنگ اور بریک ڈاؤن سے بچا جا سکے گا اور چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

این ٹی ڈی سی

مزید : صفحہ آخر