وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

  وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

  



لاہور(ڈویلپمنٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادنے وفاق کی حدود میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی سربراہی میں وفد نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان سے ملاقات کی ہے۔وفد نے ڈائریکٹر ایکسائز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا عدم تعاون کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ملکر کام کریں گے بلال اعظم خان نے ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرز و انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پہلے مرحلے میں پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملکر وفاقی دارالحکومت کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کریں گی،پروفیشنل و پیڈ ٹیکس کی وصولی میں کامیابی کے بعد ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،ماضی میں رائج ٹیکسز کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔

رجسٹریشن

مزید : صفحہ آخر