جدید ریسرچ پر مبنی میڈیکل جرنل آف ساؤتھ پنجاب کی اشاعت شروع

جدید ریسرچ پر مبنی میڈیکل جرنل آف ساؤتھ پنجاب کی اشاعت شروع

  



ملتان ( وقا ئع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا پاکستان کے ڈاکٹرز کیلئے بڑا اقدام،ماہرین کی جانب سے جدید ریسرچ پر مبنی رسالہ میڈیکل جرنل آف ساوتھ پنجاب کی اشاعت شروع. افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام سٹاف کلب نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز جرنل آف ساوتھ پنجاب کی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا نے نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہم نے حکومت کرو اور تقسیم کرو کی پالیسی اپنانے کی بجائے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں، اور ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ انکی جدید انداز میں تعلیم و تربیت، ریسرچ اور مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دکھایا جسکا ثبوت میڈیکل جرنل آف ساوتھ پنجاب ھے جو آج چھپ کر آپکے ہاتھوں میں آ چکا ہے،آنے والے دنوں میں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اسے انٹرنیشنل سطح پر بھی منظوری سے ہمکنار کرائیں تاکہ دنیا بھر کے دیگر ڈاکٹر ہمارے ریسرچ آرٹیکلز سے مستفید ھو سکیں،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ موجود پی ایم اے ملتان کی منتخب باڈی نے ماضی کی روایات سے ہٹ کر ایسا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ھے کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ڈاکٹرعامر فرقان مینیجنگ ایڈیٹر نے شرکاء کو ریسرچ کے متعلق تمام تر معلومات اور کمپیوٹر سے منسلک ضروری باتوں سے آگاہ کیا،تقریب سے پروفیسر ڈاکٹرعمر فاروق احمد، پروفیسر ڈاکٹر منظر علی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود،پروفیسرخلیل گل پروفیسر خالد قریشی،پروفیسر فوزیہ وقار،ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر عبدالغفار، پروفیسر ڈاکٹر زھرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفے، پروفیسر ڈاکٹر نغمہ پروین، ڈاکٹر احمد خلیل، ڈاکٹر رضوان شریف، ڈاکٹر محمد رمضان، پروفیسر ڈاکٹر قیصر محمود، پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار، ڈاکٹر عبدالستار انجم، پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر راحیل طاہر، ڈاکٹر حاجرہ مسعود، ڈاکٹر اشفاق گجر، ڈاکٹر ممتاز اطہر اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان سمیت دیگر ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

میڈیکل جنرل

مزید : ملتان صفحہ آخر