ایکسائز کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن‘ 100جائیدادیں سیل

ایکسائز کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن‘ 100جائیدادیں سیل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے بڑے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی آگئی ہے گذشتہ روز ایکسائز کی ٹیموں نے اندرون شہر اور سرکل روڈ پر بیسیوں نادہندگان کی جائیدادیں سربمہر کردیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری کی نگرانی میں انسپکٹر احسان خان سدوزء بمعہ ٹیم نے اندرون شہر, حرم گیٹ, پاک گیٹ, بوہڑ گیٹ, لوہاری گیٹ, دہلی گیٹ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

, حسین آگاہی, ہنو کا چھجا, ابدالی روڈ اور الطاف ٹاؤن سمیت 100 پراپرٹیز جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں پانچ پانچ سال کے بقایا جات واجب الادا تھے ایکسائز ٹیموں نے ان نادہندگان کی دکانیں سیل کردی ہیں اور محکمانہ گرفتاری کے وارنٹ نوٹس بھی چسپاں کردیئے گئے ایکسائز ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کے ذمہ بقایاجات و کرنٹ ٹیکس کی مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا تھے جن کی ادائیگی پر دکانیں ڈی سیل کردی جائیں گی۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر