حکومت اپنے وعدوں اور منشور کو عملی شکل دینے کیلئے کوشاں ہیں‘ شاہدہ احمد

حکومت اپنے وعدوں اور منشور کو عملی شکل دینے کیلئے کوشاں ہیں‘ شاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ قومی معیشت ترقی کررہی ہے عالمی اداروں کی رپورٹ اس کی تائید کررہی ہیں جبکہ مافیا منفی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

پروپگنڈے کے ذریعے عدم استحکام پیداکرنا چاہتاہے لیکن عوام کو اب مزید دھوکہ اورگمراہ نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کھربوں روپے کے قرضے لیے جس کے نتیجہ میں مہنگائی بڑھی حکومت اس پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدام کررہی ہے۔ تاہم اس قدر مہنگائی نہیں ہے جس طرح اسے پیش کیاجارہاہے آٹے کا منصوعی بحران پیدا کرنے والے نہ صرف ناکام بلکہ بے نقاب بھی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آگاہی وشعور کادور ہے عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا حکومت اپنے وعدوں اورمنشور کوعملی شکل دینے کیلے کوشاں ہے۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر