سابق ایم پی اے بلال مصطفی کھر کی جائیداد کی نیلامی‘ خریدار نہ ہونے پر رپورٹ 3فروری کو عدالت پیش ہوگی

سابق ایم پی اے بلال مصطفی کھر کی جائیداد کی نیلامی‘ خریدار نہ ہونے پر رپورٹ ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) قتل کے مقدمہ میں مفرور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے قاتل اشتہاری بیٹے کی جائیداد کی دوبارہ نیلامی معاملہ، گزشتہ روز ہونے والی بولی میں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کورٹ آکشنر کے بار بار اعلانات کے باوجودجائدادکی خریداری کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آیا،2 گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر نیلامی کا عمل روک دیا گیا،رپورٹ 3فروری کو عدالت میں پیش کی جائے گی،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے موضع بیٹ انگڑا میں سابق گورنر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر کا لدھانی برادری کے دلدار خان لدھانی سے اراضی کا تنازعہ تھا، 13مئی2014کے روز حاجی دلدار اپنے بیٹے16سالہ امجد کے ہمراہ اراضی سے گندم اٹھا رہے تھے کہ ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفی کھر اپنے چچا غلام مرتضیٰ کھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگئے اور انہیں گندم اٹھانے سے منع کیاتھا اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تھی، مزاحمت پر دلدار اور اس کے بیٹے امجد کو مارا پیٹاتھا، بعدازاں اس پر فائر کھول دئیے تھے جس سے امجدلدھانی موقع پر دم توڑ گیاتھا جسپولیس تھانہ کوٹ ادونے حاجی دلدار کی مدعیت میں سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر،بیٹے سابق ایم پی اے ملک بلال مصطفیٰ کھر اور ایک نا معلوم کے خلاف مقدمہ نمبر258/14زیر دفعہ302/34درج کر لیا تھا، جس پر دونوں چچا بھتیجا نے عبوی ضمانتیں کرا لی تھیں،24جون 2014کوعبوری ضمانت کی پیشی تھی جہاں سابق ایم پی اے ملک بلال کھر پیش نہ ہوئے جبکہ سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر پیش ہوئے تھے، سیشن جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے سماعت کے بعد دونوں چچا بھتیجا ملک غلام مرتضیٰ کھراور ملک بلال مصطفٰی کھر کی ضمانتیں منسوخ کر دی تھیں جس پرملک غلام مرتضیٰ کھر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تھا جس نے بعدازاں ہائی کورٹ سے ضمانت کنفرم کرالی تھی،عدالت نے قاتل ملک بلال مصطفٰی کھر کو اشتہاری قرار دے دیا تھالیکن پولیس ملک بلال کھر کو کئی سال گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، جس پر عدالت نے سابق ایم پی اے مفرور قاتل اشتہاری ملزم ملک بلال کھر کی اراضی 2 سو97کنال10 مرلے واقع موضع کھر غربی نیلام کرنے کا حکم دیا تھا،اس اراضی کی قیمت 9لاکھ روپے80ہزارروپے فی ایکڑ شیڈول کے مطابق مقرر کی گئی تھی، جس کی ریزرو پرائس 3کروڈ 63 لاکھ 88ہزار 6 سو25 روپے رکھی گئی تھی، عدالت نے بولی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کوکورٹ آکشنر مقرر کیا ہواتھاجسکی گزشتہ روز نیلامی تھی جس میں مدعی مقدمہ حاجی دلدار حسین لدھانی بولی میں شامل نہ ہوا،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرفیاض علی جتالہ،نائب تحصیلدار آصف محمود نائب تحصیلدار اقبال عباسی متعلقہ موضع کا قانون گو پٹواری یونین کونسل کا سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع موجود تھی، کورٹ آکشنر اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کے اعلان پر بولی کا آغاز10 بجے شروع ہوا جہاں صرف تماشائیوں کی تعداد موجود تھی مگر کوئی خریدار نہ آیا،موقع پروقفے وقفے سے 3 بار اعلانات کرائے گئے تھے کہ جن لوگوں میں کال ڈیپازٹ جمع کرایا ہے وہ آکر بولی میں حصہ لیں مگر اعلانات کے باوجود بھی کوئی خریداریا کال ڈیپازٹ جمع کرانے والا کوئی شخص سامنے نہ آیاتھا،2گھنٹے کاروائی کے بعد خریدار سامنے نہ آنے پر 12بجے نیلامی کا عمل روک دیا گیا جسکی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کوٹ ادوزاہد حسین کو3فروری مقررہ پیشی پر پیش کی جائے گی۔

نیلامی

مزید : ملتان صفحہ آخر